پوجا کے حق کو چیلینج نہیں کیا جا سکتا: نرموہی اکھاڑا - سپریم کورٹ
رام جنم بھومی ۔ بابری مسجد اراضی کیس میں سپریم کورٹ میں 12 ویں روز کی سماعت میں نرموہی اکھاڑے نے کہا کہ 'خدمت گار ہونے کی وجہ سے متنازع مقام پر پوجا اور رکھ رکھاؤ کے اس کے حق کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔'
نرموہی اکھاڑے کے وکیل سشیل کمار جین نے چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس عبدالنذیر کی آئینی بینچ کے سامنے اپنی جرح آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ 'درخواست گزار کے خدمت گار ہونے کی وجہ سے اس کے پوجا اور رکھ رکھاؤ کے حقوق کو کسی نے بھی چیلینج نہیں کیا تھا اور اب کس طرح کوئی اس حق کو چیلینج کر سکتا ہے؟'
آئینی بینچ نے نرموہی اکھاڑا سے پوچھا کہ 'آپ اس درخواست سے کیا چاہتے ہیں؟' تب مسٹر جین نے کہا کہ 'ہم رکھ رکھاؤ اور زمین کا حق چاہتے ہیں، پوجا ہمارے ذریعہ ہی کرائی جاتی ہے، یہ کام خدمت گار کا ہے اور مجھے ان پر عمل کرنا ہے۔'
عدالت نے پوچھا کہ کیا اکھاڑے کی سبھی سادھو تنظیمیں اپنے نام کے ساتھ داس لگاتی ہیں؟ اس پر مسٹر جین نے جواب دیا کہ وہ بھگوان رام کے داس ہیں۔ اس لیے انہوں نے اپنے نام میں داس شامل کیا ہے۔ کچھ لوگ اپنے نام کے آگے چرن بھی لگاتے ہیں۔
گذشتہ سماعت (23 اگست) میں نرموہی اکھاڑے نے کہا تھا کہ 'رام کی جائے پیدائش رام پور ہے۔'
عدالت ایودھیا کی متنازع آراضی کو تین حصوں میں برابرتقسیم کرنے کے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلز کی سماعت کر رہی ہے۔ آئینی بینچ نے اس معاملے میں ثالثی کا عمل ناکام ہو جانے کے بعد ہفتے کو پانچوں کام کے دن سماعت کا فیصلہ کیا تھا۔