یہ معاملہ کوتوالی علاقے کے رسول پور گاؤں کا ہے۔ گاؤں کی مسجد میں رہ رہے امام پر ایک فریق کی جانب سے کردار کشی کی جا رہی تھی۔ اسی بات کو لے کر جمعرات کی دیر شام گاؤں میں پنچایت کا انعقاد کیا گیا جس میں دونوں جانب سے تقریباً 40 افراد موجود تھے۔
پنچایت کے دوران ایک فریق کی جانب سے مسجد کے امام کے کردار پر الزام عائد کیا جا رہا تھا۔ جب کہ دوسرا فریق امام پر عائد الزامات کی تردید کر رہا تھا جسے لے کر دونوں فریقوں میں تنازعہ ہو گیا۔ تنازعہ اس قدر بڑھا کہ جھگڑے کی شکل اختیار کر گیا اور دونوں فریقوں کے درمیان شدید تصادم ہوا جس میں دونوں طرف سے مجموعی طور پر 9 افراد زخمی ہوئے۔