علی گڑھ: آگرہ ۔ پلول شاہراہ پر گھنے کہرے کی وجہ سے ایک کے بعد ایک تقریبا ڈیڑھ درجن گاڑیاں آج آپس میں ٹکرا گئیں، اس حادثے میں تقریبا 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
متعدد گاڑیوں کے مابین تصادم میں نو افراد زخمی - اترپردیش نیوز
کہرے کی وجہ سے ایک کے بعد ایک تقریبا ڈیڑھ درجن گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، اس حادثے میں تقریبا 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
متعدد گاڑیوں کے مابین تصادم میں نو افراد زخمی
اطلاعات کے مطابق تھانہ ٹپل علاقے کے حمید پور چوراہے کے قریب جمعہ کی صبح علی گڑھ۔ آگرہ پلول شاہراہ پر گھنے کہرا کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ پیش آیا، جہاں روڈ ویز پر تیز رفتار سے دوڑ رہی تقریبا ڈیڑھ درجن گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی اس حادثے میں نو افراد شدید طور پر زخمی ہیں۔
مقامی لوگوں کی اطلاع پر موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا جس میں تین کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ زخمیوں میں بلبھ گڑھ ، آگرہ اور دیگر اضلاع کے لوگ شامل ہیں۔