ریاست اترپردیش کے نوئیڈا اور غازی آباد میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غازی آباد کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اجے شنکر پانڈے نے کورونا کے انفیکشن کو موثر طریقے سے قابو کرنے کے لئے نائٹ کرفیو کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ احکامات آج رات سے نافذ العمل ہوجائیں گے۔
اس کا وقت رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک رکھا گیا ہے اور یہ 17 اپریل تک جاری رہے گا۔
بدھ کے روز ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی گوتم بدھ نگر ضلعی مجسٹریٹ کی جائزہ میٹنگ کے بعد کورونا کے معاملے کو روکنے کے لئے ضلع میں نائٹ کرفیو نافذ کیا گیا۔
تاہم تمام ضروری سامان، خدمات اور طبی خدمات سے متعلق نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ سرکاری، نرسنگ اور پیرا میڈیکل اداروں کے علاوہ، تمام سرکاری، غیر سرکاری، نجی اسکول، کالج اور کوچنگ سینٹر 17 اپریل تک بند رہیں گے۔