اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ آج یوپی میں 8490 نئے معاملے آئے ہیں، وہیں 39 مریضوں کی موت کورونا سے ہوئی ہے۔
صوبے میں اب تک 6 لاکھ 6 ہزار 63 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔
لکھنؤ سے 83962
کانپور سے 32593
پریاگ راج میں 29404
غازی آباد سے 27180
نوئیڈا سے 25985
وارانسی سے 23711
میرٹھ سے 22349
گورکھپور سے 21355
بریلی سے 14814
علی گڑھ سے 11516
اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔
کورونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 9003 موت ہوئی۔
لکھنؤ میں 1265
کانپور شہر میں 867
وارانسی میں 474
میرٹھ میں 445
پریاگ راج میں 433
گورکھپور میں 369
مراد آباد میں 188
آگرہ میں 180
بریلی میں 166
اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔
ایکٹیو کیسز 39338 ہیں،
لکھنؤ میں 10749
پریاگ راج میں 4517
وارانسی میں 3726
کانپور میں 1975
گورکھپور میں 1004
میرٹھ میں 917
نوئیڈا میں 743
غازی آباد میں 526
اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں ایکٹیو کیسز ہیں۔
اتر پردیش میں آج سے لکھنؤ سمیت آٹھ اضلاع میں رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا، لیکن اس دوران ضرورت کی چیزیں آنے جانے والے لوگوں پر پابندی نہیں ہوگی۔ لکھنؤ میں رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔
اترپردیش میں کورونا کا قہر جاری، آج سے متعدد اضلاع میں رات کا کرفیو نافذ
اترپردیش میں کورونا وائرس کے سبب ریاست میں 6 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد مثبت ہیں جبکہ 9003 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کی اضافی تعداد کے مدنظر اترپردیش کے لکھنؤ سمیت آٹھ اضلاع میں رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔
اتر پردیش میں کورونا کا قہر جاری، آج سے متعدد اضلاع میں رات کرفیو نافذ
مزید پڑھیں:
دہلی: سر گنگا رام اسپتال کے 37 ڈاکٹرز کورونا سے متأثر
قابل ذکر ہے کہ جن اضلاع میں رات کرفیو نافذ ہے، وہاں کے گاؤں دیہات میں رات کا کرفیو نہیں رہے گا۔ اتر پردیش میں ضلع پنچایت اور گرام پنچایت انتخابات ہونے ہیں فی الحال وہاں کرفیو نافذ نہیں کیا گیا۔