قومی تفتیشی ایجنسی نے ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ 'محمد راشد کے خلاف 6 اپریل کو آئی پی سی کی دفعہ 123، 13، 17 اور 18 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ قومی تفتیشی ایجنسی نے بتایا کہ 'تفتیش کے دوران ٹیم نے موبائل فون اور کچھ دستاویزات برآمد کیے ہیں۔
واضح رہے کہ اتر پردیش اے ٹی ایس کی ٹیم نے جنوری 2020 میں ریاست اترپردیش کے ضلع چندولی کے رہائشی محمد راشد کو گرفتار کیا تھا۔ چھاپے کے دوران یہ اطلاع ملی تھی کہ محمد راشد پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ایجنٹ سے رابطے میں تھا اور دو بار پاکستان کا دورہ بھی کرچکا تھا۔