اردو

urdu

ETV Bharat / state

Attaches Properties of Smuggler: این آئی اے کی ٹیم نے اسمگلررضی حیدر کے گھرکو ضبط کرلیا - NIA attaches properties of Delhi based smuggler

ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر کے شہر کوتوالی علاقے کے کھالا پارمیں این آئی اے کی ٹیم نے آج صبح ضلع انتظامیہ کے افسران اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ مظفر نگر میں منشیات اسمگلر رضی حیدر کے گھر کو ضبط کر لیا اوربورڈ لگا دیا این آئی اے نے یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کی ہے۔

این آئی اے کی ٹیم نےاسمگلررضی حیدر کے گھرکو ضبط کرلیا
این آئی اے کی ٹیم نےاسمگلررضی حیدر کے گھرکو ضبط کرلیا

By

Published : Jul 19, 2023, 12:47 PM IST

این آئی اے کی ٹیم نےاسمگلررضی حیدر کے گھرکو ضبط کرلیا

مظفر نگر:نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے مظفر نگر میں منشیات اسمگلنگ کے الزام رضی حیدر نام کے ایک شخص کا گھر قرق کر دیا۔ اکتوبر 2022 میں، اے ٹی ایس گجرات نے پاکستان کی اٹاری سرحد کے قریب ہیروئن پکڑی تھی جس کے بعد جنوبی کھالاپار کے رہائشی رضی حیدر زیدی کو شاہین باغ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

مظفر نگر این آئی اے ٹیم نے اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے منگل کی دوپہر شہر کوتوالی کے جنوبی کھالاپار علاقے میں منشیات اسمگلر رضی حیدر زیدی کے گھر کو سیل کر دیا۔ این ائی اے کی ٹیم نے مقامی پولیس کی مدد سے گھر پر ایک بورڈ بھی چسپاں کیا ہے۔ پولیس کے مطابق اکتوبر 2022 میں اے ٹی ایس گجرات نے پاکستان کی اٹاری سرحد سے سمندر کے ذریعے لائی گئی ہیروئن ضبط کی تھی۔ رضی حیدر زیدی کا نام اس معاملے میں سامنے آنے کے بعد اکتوبر میں ہی اے ٹی ایس گجرات نے دہلی کے شاہین باغ سے اسکو پکڑا تھا جس کے بعد جنوبی کھالاپار میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ اس دوران ملزم کے پڑوسی کے گھر سے تقریب 210 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔

یہ کیس این آئی اے کو سونپ دیا گیا۔ منگل کی سہ پہر پانچ رکنی ٹیم مظفر نگر کے شہر کوتوالی پہنچی اور وہاں سے مقامی پولیس کے ساتھ رضی حیدر کے محلے میں جا کر اس کے گھر کو سیز کر دیا اور مکان کی دیوار پر قرقی کا نوٹس بھی چسپاں کر دیا۔

مزید پڑھیں:Burnt Alive Wife And Children مظفرپور میں فوجی اہلکار نے بیوی اور دو بچوں کو زندہ جلا دیا

مزید پڑھیں:Online rape threats, police arrests Srinagar youth: آن لائن عصمت دری کی دھمکیاں دینے والا گرفتار، پولیس

اس معاملے میں مظفر نگر ایس ڈی ایم پرمانند جھا نے بتایا کہ رضی حیدر زیدی کا 121.35 مربع فٹ کا مکان ہے، جس کی مالیت تقریباً 38 لاکھ ہے ۔اسکو ضبط کر لیا گیا ہے، رضی حیدر کی مزید پراپرٹی کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details