علیگڑھ:اطلاع کے مطابق نیشنل انویسٹیگسن ایجنسی (NIA) نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں زیر تعلیم ایک 19 سالہ طالب علم فیضان انصاری کو آئی ایس آئی ایس کا رکن ہونے کے الزام میں، جھارکھنڈ میں اس کے گھر اور ضلع علیگڑھ میں کرائے پر رہائش کی تلاشی لینے کے بعد گرفتار کیا ہے۔
جھارکھنڈ کے لوہردگا ضلع میں فیصان کے گھر اور ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں کرائے کے کمرے کی تلاشی لی گئی۔ یہ کیس این آئی اے کے ذریعہ 19 جولائی کو تعزیرات ہند اور غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔
اطلاع کے مطابق علیگڑھ تھانہ سول لائن کے علاقے جمالپور میں جہاں فیضان انصاری کی کرائے کے کمرے میں رہائش تھی کی گزشتہ شب این ائی اے کی ٹیم کی جانب سے تلاشی لی گئی تھی۔ جس کے بعد سے ہی اے ایم یو انتظامیہ حرکت میں ایا اور فیضان کا اے ایم یو سے تعلق سے متعلق ریکارڈ کی چھان بین کی جس میں معلوم چلا کے وہ اے ایم یو طالب علم ہے جس کا داخلہ گزشتہ برس گریجویشن میں ہوا تھا۔
یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے بتایا فیضان انصاری جس کو حراست میں لیا گیا ہے وہ اے ایم یو کا طالب علم ہے، کیونکہ اس کو یونیورسٹی ہال میں کمرا الاٹ نہیں ہوا تھا اس وجہ سے باہر کہیں رہتا تھا۔