نوئیڈا: این جی ٹی کورٹ نے نوئیڈا کے ڈی ایم، نوئیڈا اتھارٹی کے افسران اور یو پی پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو طلب کیا ہے۔ ان تمام افسران کو 12 اکتوبر کو ذاتی طور پر این جی ٹی عدالت میں حاضر ہونا پڑے گا۔ گوتم بدھ نگر کے 208 تالابوں پر تجاوزات کے معاملے میں یہ کارروائی کی گئی ہے۔ Noida DM and Authority Heads Summoned
دراصل، این جی ٹی کورٹ نے یہ کارروائی نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں 209 آبی ذخائر پر تجاوزات کے سلسلے میں کیا ہے۔ سال 2017 تک ضلع میں 119 تالابوں پر قبضہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سال 2017 سے 2020 تک ضلع کے مزید 90 تالابوں پر قبضہ کیا جا چکا ہے۔ جس میں دادری تحصیل کے تحت آنے والے علاقوں میں 131 تالابوں پر قبضہ کیا گیا ہے۔