اردو

urdu

ETV Bharat / state

نیوز اینکر نے اپنی اہلیہ کے قتل کی سازش کی - جرائم کی خبریں

اترپردیش کے اٹاوہ شہر میں نیوز اینکر کی اہلیہ کا قتل معاملہ کا پولیس نے خلاصہ کر دیا ہے۔ اس قتل کا اہم قاتل دویا مشرا کا نیوز اینکر کا شوہر اجیتیش مشرا ہی نکلا۔

اپنی اہلیہ کے قتل کی سازش کی

By

Published : Oct 18, 2019, 4:47 PM IST

اس سنسنی خیز قتل واقعے کی جب جانچ کرنی شروع کی تو شوہر کے عشق و عاشقی کے تعلقات میں اہلیہ کی رکاوٹ معاملہ سامنے پیش آیا۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ ایف ایم چینل کے نوئیدا واقع دفتر میں نیوز اینکر کے طور پر کام کرنے والے اجیتیش مشرا کے اپنے ہی ایک چینل میک اپ آرٹسٹ کا کام کرنے والی خاتون کے ساتھ محبت ہو گئی تھی۔ جس کے سبب اجیتیش کا اپنی اہلیہ کے ساتھ جھگڑا ہوتی رہتی تھی۔ جس کے بعد نیوز اینکر نے اپنے ساتھ کام کرنے والے اکھل کمار سنگھ اور اپنی محبوبہ کے ساتھ مل کر اپنی اہلیہ دویا کے قتل کی سازش کر ڈالی۔
اسی سازش کے تحت اجیتیش کے کہنے پر اس کا دوست اکھل کمار سنگھ نوئیڈا سے اٹاوہ اجیتیش کے گھر پر آتا ہے اور گھر پر دیویا کو اکیلا پاکر اکیھل سنگھ دیویا کا قتل کر واپس نوئیڈا فرار ہو جاتا ہے۔ پولیس نے دیویا کے شوہر سمیت اس ے دوست اکھل کمار سنگھ اور اس کی محبوبہ کو گرفتار کر لیا ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details