اردو

urdu

ETV Bharat / state

New Chairman Feroze Khan نو منتخب چیئرمین فیروز خان نے رقم کی تاریخ - نو منتخب چیئرمین فیروز خان نے تاریخ رقم کی

کجگاؤں جونپور شہر سے تقریباً 6 کیلو میٹر کی مسافت پر ہے۔ کجگاؤں ایک تاریخی علاقہ ہے۔ مشہور و معروف شاعر وامق جونپوری کا آبائی وطن بھی ہے۔ اس علاقے سے خان بہادر سید محمد مصطفیٰ وامق جونپوری کے والد سب سے پہلے مسلم پی سی ایس افسر منتخب ہوئے۔ اس کے بعد سے ہی یہ علاقہ افسروں کے گاؤں کے نام سے بین الاقوامی سطح پر مشہور ہوگیا۔

New Chairman Feroze Khan
New Chairman Feroze Khan

By

Published : May 18, 2023, 4:06 PM IST

نو منتخب چیئرمین فیروز خان نے رقم کی تاریخ

جونپور:اتر پردیش بلدیاتی انتخابات سے قبل اس مرتبہ تین نئی نگر پنچایت نشست وجود میں آئیں ہیں۔ جس کا اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ورچوئل افتتاح کیا تھا۔ انہیں میں سے ایک کجگاؤں نگر پنچایت نشست ہے جہاں سے پہلی مرتبہ ہو رہے بلدیاتی انتخابات میں کل 19 امیدوار انتخابی میدان میں تھے۔ مگر کامیابی آزاد امیدوار فیروز خان کو 120 ووٹوں سے حاصل ہوئی۔ فیروز خان کو کل 1320 بھی ووٹ ملے تھے۔ وہیں دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار ادے یادو تھے۔ نگر پنچایت کجگاؤں میں ٹوٹل ووٹ 7130 پڑے تھے۔

کجگاؤں جونپور شہر سے تقریباً 6 کیلومیٹر کی مسافت پر ہے کجگاؤں ایک تاریخی علاقہ ہے۔ یہیں مشہور و معروف شاعر وامق جونپوری کا آبائی وطن بھی ہے۔ اسی علاقے سے سب سے پہلے خان بہادر سید محمد مصطفیٰ وامق جونپوری کے والد سب سے پہلے مسلم پی سی ایس افسر منتخب ہوئے تھے۔ اس کے بعد سے ہی یہ علاقہ افسروں کے گاؤں کے نام سے بین الاقوامی سطح پر معروف ہو گیا۔ اسی علاقے سے سب سے پہلے مسلم چیئرمین فیروز خان منتخب ہوکر ایک تاریخ رقم کردی ہے جس کا پورے ضلع میں چرچا ہے اس موقع پر ای ٹی وی بھارت نے نو منتخب چیئرمین سے خصوصی گفتگو کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے نو منتخب چیئرمین فیروز خان نے کہا کہ میرا یہاں پہلی مرتبہ انتخاب ہوا ہے۔ جس کو لیکر میں کافی خوش ہوں اور ساتھ ہی میں اپنے عوام کا بھی دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر بھروسہ جتایا اور مجھے کامیاب بنایا، انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ نگر پنچایت الیکشن کے دوران نہ ذات و برادری اور نہ ہی مذہب کا کوئی داؤ پیچ چلا۔ نگر پنچایت کی عوام نے ہندو مسلم اتحاد کا پیغام دیتے ہوئے میرا انتخاب کیا۔ اب میری ذمہ داری ہے کہ میں ان کی بنیادی سہولتوں کا خیال رکھتے ہوئے نگر پنچایت کو ترقی کی راہ پر لے جاؤں۔

فیروز خان نے کہا کہ میں انتخابی میدان میں آزاد امیدوار کے طور پر طبع آزمائی کر رہا تھا جب کہ مجھے پیش کش کی گئی آپ فلاں فلاں سیاسی جماعت کے نشان پر الیکشن لڑ جائیے تو میں نے انہیں جواب دیا کہ نہیں مجھے کسی سیاسی جماعت کی ضرورت نہیں ہے۔ میں آزاد امیدوار بن کر چناؤ لڑوں گا کیونکہ مجھے کجگاؤں نگر پنچایت کی عوام پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ مجھے اپنی دعاؤں اور محبت سے نوازے گی اور بالآخر عوام نے اپنا وعدہ وفا کر دکھایا۔ اب میری باری ہے کہ میں اپنا وعدہ وفا کروں۔

انہوں نے کہا کہ کجگاؤں پنچایت سے نگر پنچایت بنی ہے۔ اس لیے یہاں بہت سے کام کروانے کی ضرورت ہے۔ خاص طور سے سڑک، نالی اور اس کے علاوہ میری کوشش رہے گی کہ حکومت کی طرف جو بھی اسکیمیں چلائی جا رہی ہیں وہ گھر گھر تک بغیر کسی تفریق کے پہونچائی جائیں تاکہ عوام اس کا پورا پورا فائدہ حاصل کر سکیں، انہوں نے کہا کہ کجگاؤں ایک تاریخی علاقہ ہے۔ یہاں سے جس طرح شاعر وامق جونپوری کے والد نے سب سے پہلے ہی سی ایس افسر بن کر پوری دنیا میں نام روشن کیا۔ اسی طرح یہاں کے عوام نے مجھے پہلی مرتبہ چیئرمین منتخب کرکے مجھے قرضدار بنا دیا ہے۔ جس کا میں جتنا بھی شکریہ ادا کروں وہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کا کریڈٹ میں اپنے نگر پنچایت کی عوام کو دینا چاہوں گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details