اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو میڈیکل کالج میں او پی ڈی کا نیا شیڈول 15 فروری سے نافذ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال کے مختلف شعبوں میں 15 فروری سے او پی ڈی کا نیا شیڈول نافذ ہو رہا ہے۔

By

Published : Feb 12, 2021, 5:18 PM IST

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر حارث ایم خان نے بتایا کہ نئے شیڈول کے مطابق ہر روز او پی ڈی میں مریضوں کا رجسٹریشن صبح 8 بجے سے 10:30 بجے کے درمیان ہوگا۔ دریں اثناء جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال کی سبھی آپریشن تھیٹر معمول کی سرجری کے لیے 15 فروری سے شروع ہو جائیں گے۔

اسی طرح اسپیشل وارڈ کے 29 کمرے بھی 15 فروری سے کھل جائیں گے۔ جاری شدہ شیڈول کے مطابق ای این ٹی، پیٹرکس، ریڈیو ڈائگنوسس، آرتھو پیٹک سرجری، ڈرماٹولوجی، سائیکیاٹری، جنرل سرجری، میڈیسن، ٹی وی اور چیسٹ، پلاسٹک سرجری، زچگی و امراض خواتین، اے این سی اور آپتھلمالوجی شعبہ کی او پی ڈی ہر روز چلے گی اور یومیہ 150 مریض دیکھے جائیں گے۔

اسی طرح میڈیسن فالواپ کارڈیالوجی سپر اسپیشلٹی اور ریڈیو تھراپی کی او پی ڈی بھی ہر روز چلے گی تاہم یومیہ صرف سو مریض دیکھے جائیں گے۔

اے ایم یو میڈیکل کالج میں او پی ڈی کا نیا شیڈول 15 فروری سے نافذ ہوگا

فیزیو تھریپی، انستھیسیا لوجی اور جی ایس فالواپ کلینک کی او پی ڈی بھی ہر روز چلی گئی اور یومیہ 50 مریض دیکھے جائیں گے۔

ویل بیبی کلینک کی او پی ڈی منگل، جمعرات اور سنیچر کو چلے گی اور یومیہ 150 مریض دیکھے جائیں گے۔اسپورٹس اینڈ آرتھو سکوپی، ٹیومر کلینک اور سپائن کلینک سپر اسپیشلٹی کی او پی ڈی منگل کو چلے گی اور یومیہ 50 مریض دیکھے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:

پرینکا گاندھی ماگھ میلا میں شرکت کے لیے پریاگ راج پہنچی

اسی طرح پیڈ یاٹرکس آرتھوکلینک سپر اسپیشلٹی، اور نیفرولوجی کی او پی ڈی پیر کو چلے گی اور یومیہ 50 مریض دیکھے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details