اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: گائے پروری سے ہوگا تغذیہ کی کمی کا علاج - MP upender Rawat distributed cows to three families

بارہ بنکی میں تغذیہ کی کمی کو دور کرنے اور گائے کی تحفظ کے لئے حکومت کی جانب سے ایک نایاب پہل کی شروعات کی گئی ہے جس کے تحت بدھ کے روز رکن پارلیمان اوپیندر راوت نے تین کنبے کو گائے تقسیم کئے۔

بارہ بنکی: گائے پروری سے ہوگا تغذیہ کی کمی کا علاج
بارہ بنکی: گائے پروری سے ہوگا تغذیہ کی کمی کا علاج

By

Published : Sep 30, 2020, 5:59 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں تغذیہ کی کمی کو دور کرنے اور گائے کی تحفظ کے لئے حکومت کی جانب سے ایک نایاب پہل کی شروعات کی گئی ہے جس کے تحت بدھ کے روز رکن پارلیمان اوپیندر راوت نے تین کنبے کو گائے تقسیم کئے۔

اس دوران انہوں نے کہا کہ 'گائے سے ملنے والے دودھ سے تغزیہ کی کمی کا علاج ہوگا اور گایوں کا تحفظ بھی ہوگا۔ بارہ بنکی ضلع میں 9 ہزار سے زیادہ کنبے تغذیہ کی کمی کے شکار ہیں۔

ویڈیو

ضلع میں چلائے جارہے اس اسکیم کا فائدہ لینے کے لئے اب تک کل 20 کنبوں نے درخواست داخل کی ہے، انہوں نے کہا کہ خواہش مند افراد گائے کے لئے اطفال ترقی اور تغزیہ محکمے میں درخواست دے کر گائے حاصل کر سکتے ہیں ۔

وہیں گائے پروری کرنے والوں کو حکومت کی جانب سے 30 روپے فی روز سے ماہانہ 9 ہزار روپے بھی دئے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details