برطانیہ سے میرٹھ پہنچے کورونا وائرس کا نیا اسٹرین ملنے سے میرٹھ میں خوف کا ماحول دیکھا جا سکتا ہے۔کچھ روز قبل برطانیہ سے لوٹے خاندان کے سبھی افراد کورونا مثبت پائے جانے کے بعد ان میں سے ایک ڈھائی سال کی بچی میں کورونا کا نیا اسٹرین ملنے سے میرٹھ کے ٹرانسپورٹ نگر علاقے کو ریڈ زون میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
اس پورے معاملے میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کے ملنے کی تصدیق کی گئی ہے، جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ جس طرح کا خوف اس اسٹرین کو لیکر کہا جا رہا ویسا کچھ دکھ نہیں رہا ہے۔