ریاست اتر پردیش اردو اکادمی کے چیئرمین کا عہدہ جو کہ گذشتہ کئی ماہ سے خالی تھا۔ اب مذکورہ عہدہ پر چیئرمین کی بحالی ہوئی ہے۔
گورکھپور کے رہائشی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے قریبی بی چودھری کہف الوری نے لکھنؤ کے گومتی نگر میں واقع اردو اکادمی کے دفتر میں چئیرمین کا عہدہ سنبھالا۔
اس موقع پر انہوں نے اکادمی کی تمام تر سرگرمیوں کا باریکی سے جائزہ لیا۔ اس میں اکادمی کی جانب سے چل رہے کمپیوٹر سنٹر، کتابوں کی اشاعتی سرگرمیوں ساتھ ساتھ اردو شعرا کو ملنے والے وظائف سے متعلق امور سے واقفیت حاصل کی۔