اردو

urdu

ETV Bharat / state

سنت کبیرنگر میں کورونا وائرس کے نئے معاملے - New cases of corona virus

عالمی وبا کوروناوائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، اسی ضمن میں 20 افراد کے کورونا مثبت ہونے کی اطلاع ہے۔

عالمی وبا کوروناوائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، اسی ضمن میں 20 افراد کے کورونا مثبت ہونے کی اطلاع ہے
عالمی وبا کوروناوائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، اسی ضمن میں 20 افراد کے کورونا مثبت ہونے کی اطلاع ہے

By

Published : Jul 16, 2020, 9:33 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سنت کبیر نگر میں کورونا متاثرین کی تعداد میں لگاتار بڑھ رہی ہے، ضلع میں گذشتہ 24گھنٹوں میں 20 افرد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد مجموعی تعداد 483 ہوگئی۔

اڈیشنل چیف میڈیکل افسر/ نوڈل افسر ڈاکٹر موہن جھا نے یہاں بتایا کہ آر ایم آر سی گورکھپور سے موصول جانچ رپورٹ میں 20 افراد میں کورنا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ضلع میں مجموعی متاثرین کی تعداد 483 ہوگئی۔

وہیں 280 مریضوں کے مکمل طور سے شفایاب ہونے کے بعد ایکٹیو مریضوں کی تعداد 196ہے جن کا علاج جاری ہے۔

خیال رہے کہ اس وبا سے سات مریضوں کی موت ہوگئی، جبکہ آج پانچ مریض صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اب اترپردیش میں 41683 کوروناوائرس کے سے متاثرین افراد ہوگئے ہیں، جس میں 1012 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ لاک ڈاؤن 2.0 بھی شروع ہوگیا ہے، جس کے تحت ایک نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اب ہر ہفتے کے آخر میں سنیچر اور اتوار کو ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

واضح رہے کہ آٹھ جون سے مندر مسجد گرودوارے سمیت تمام طرح کی عبادت گاہوں اور شاپنگ مالز کو کھول دیا گیا ہے، اس کے لیے ضلع انتظامیہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سماجی دوری پر پورا عمل کرنا ضروری ہے۔

وہیں بچوں کو کھیلنے کے لیے گیمنگ زون اور سینیما گھر پوری طرح بند رہیں گے۔

ضلع انتظامیہ نے شاپنگ مال میں جانے والوں پر شرائط عائد کی ہیں کہ جن لوگوں کے موبائل میں آروگیہ سیتو ایپ ہوں گے، صرف انہی کو شاپنگ مال میں داخلہ دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details