نئی دہلی:لیگ کے کمشنر اور الٹیمیٹ کھو-کھو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر، تنزنگ نییوگی کہا کہ کھو-کھو فیڈریشن آف انڈیا نے پونے، مہاراشٹر میں فرنچائز پر مبنی الٹیمیٹ لیگ کا انعقاد کرکے نئی تاریخ رقم کی۔ یہ شاندار الٹیمیٹ لیگ اڈیشہ کی جیت کے ساتھ اپنے انجام کو پہنچی۔ 'دیسی اور گراس روٹس گیم' کو دنیا کے سامنے بالکل نئے اوتار میں لانے اور اسے مزید پرکشش اور تیز رفتار بنانے کے لئے اس کے فارمیٹ میں بہت سی تبدیلیاں کی گئیں اور بہت سی ٹیکنالوجیز کا استعمال بھی کیا گیا جو پہلی بار ایسا ہوا ہے۔New Avatar Of Kho Kho Will Success Like IPL?
لیگ کے کمشنر اور الٹیمیٹ کھو-کھو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے مطابق ٹورنامنٹ کے پہلے ایڈیشن میں ہی زبردست کامیابی ملنے کے بعد اب آگے کے بارے میں سوچنا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں ملک کی دوسری ریاستوں میں لے جانے کی کوشش کرنی ہوگی تاکہ اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔ گھر کے کھیلوں میں گھر لوگوں کی دلچسپی میں مزید اضافہ ہوسکے۔