میرٹھ:ریاست اترپردیش کے میرٹھ ضلع کے منڈالی تھانہ علاقے کے سسولی گاؤں میں عید کی دعوت کو لیکر اس وقت ہنگامہ برپا ہو گیا جب ایک مسلم خاندان نے اپنے گھر ہندو فیملی کو دعوت پر بلایا.خاتون نے الزام لگایا کہ اس کے محلے کی کچھ لوگوں نے ان کے گھر والوں کے ساتھ مارپیٹ کی اس میں ان کئی لوگ زخمی ہو گئے. جس کی شکایت لیکر وہ میرٹھ میں ایس ایس پی آفس پہنچی۔
میرٹھ کے تھانا منڈالی میں واقع سسولی گاؤں کا جہاں خاتون نے اپنے محلے کے ہی رہنے والے جاوید، مستقیم، شہزاد. اور فیصل نام کے لوگوں پر الزام لگایا کہ ان کے گھر عیدالاضحیٰ کے موقع پر انہوں ہندو فیملی کو کھانے کے لیے بلایا تھا. کھانے کے بعد جب وہ لوگ چلے گئے تو مقامی باشندوں نے اس اعتراض جتاتے ہوئے ان کے گھر والوں کے ساتھ مارپیٹ شروع کر دی ۔اس واقعے میں ان کے گھر متعدد افراد زخمی ہوگئے۔خاتون نے مقامی منڈالی تھانے میں شکایت درج کرائی لیکن پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔