اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022 کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی ریاست میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں، لیکن الیکشن کمیشن کی جانب سے ریلیوں اور بڑی میٹنگوں پر پابندی عائد کے درمیان سیاسی جماعتیں عوام کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے گانوں کا سہارا لے رہی ہیں۔
بی جے پی اور سماج وادی پارٹی نے بھی انتخابی گانے جاری کیے ہیں۔ بی جے پی نے گورکھپور سے رکن پارلیمان روی کشن کی آواز میں گانا 'یو پی میں 'سب با' ریلیز کیا تو وہیں سماج وادی پارٹی نے 'جنتا پکارتی ہے اکھلیش آئے' گانا جاری کیا ہے۔
اسی درمیان بھوجپوری لوک گیت فنکار نیہا سنگھ راٹھور نے یوپی میں ' کابا' ویڈیو جاری کیا ہے جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہور ہا ہے Neha Singh Rathore UP Mein Ka Ba Video Viral ۔ اس قبل نیہا سنگھ راٹھور نے بہار اسمبلی انتخابات میں بھی ' بہار میں کابا' گانا جاری کیا تھا۔
- نہیا نے اپنے گانے میں کیا کہا؟