اردو

urdu

ETV Bharat / state

وسنت وہار کالونی کے رہائشی پریشان کیوں؟ - میونسپل حکام سے شکایت

وسنت وہار کالونی کے رہائشی ان دنوں میونسپل کونسل کے عہدیداروں اور عملہ کی لاپروائی کی وجہ سے پریشان ہیں، یہاں کے باشندوں نے الزام لگایا ہے کہ سڑک کو 3 ماہ قبل اکھاڑ دیا گیا تھا جو اب تک دوبارہ نہیں بن پایا ہے اور یہاں کوئی عملہ صفائی کے لئے موجود نہیں ہے جس وجہ سے انہیں خود ہی صفائی کرنی پڑ رہی ہے۔

وسنت وہار کالونی کے رہائشی صفائی اور ترقیاتی کام رکنے کی وجہ سے پریشان
وسنت وہار کالونی کے رہائشی صفائی اور ترقیاتی کام رکنے کی وجہ سے پریشان

By

Published : Feb 16, 2021, 3:54 PM IST

ریاست اترپردیش کے امروہہ ضلع کے گجرولا میونسپل کونسل کو صاف صفائی کے لئے کئی بار اعزاز سے نوازا جا چکا ہے لیکن زمینی حقیقت کچھ اور ہی بیان کر رہی ہے۔

ان دنوں نگر پالیکا پریشد کے علاقوں میں واقع وسنت وہار کالونی کے رہائشی صفائی اور ترقیاتی کام رکنے کی وجہ سے پریشان ہیں۔

وسنت وہار کالونی کے باشندوں نے بتایا کہ ان کی کالونی کی سڑک 3 ماہ قبل تعمیر کے مقصد سے اکھاڑ دی گئی تھی لیکن تین ماہ گزرنے کے بعد بھی سڑک ٹھیک نہیں ہوئی ہے۔

وسنت وہار کالونی کے رہائشی صفائی اور ترقیاتی کام رکنے کی وجہ سے پریشان


ان کا کہنا ہے کہ سڑک مکمل طور پر ٹوٹ چکی ہے جس کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، نالوں کا گندا پانی سڑک پر آگیا ہے جس کی صفائی کے لئے کوئی بھی ملازم نہیں آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقلیتی کمیشن میں 7 میں سے 6 عہدے خالی، مرکز سے جواب طلب

انہوں نے کہا کہ بار بار میونسپل حکام سے شکایت کرنے کے بعد بھی اس معاملے کا حل تلاش کرنے میں گجرولا میونسپل کونسل ناکام ہے جس کی وجہ سے اُنہیں گندگی میں رہنا پڑ رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details