اردو

urdu

ETV Bharat / state

Barabanki Health Department Negligence: ہسپتال سے باپ کی لاش کو بائیک سے گھر لے گیا بیٹا - Barabanki Community Health Center Negligence

بارہ بنکی محکمہ صحت کی لاپرواہی Negligence of health department in barabanki سے ایک بیٹے کو اپنے والد کی لاش کو کمیونیٹی ہیلتھ سنٹر (سی ایچ سی) سے  بائیک پر لاد کر گھر لے جانا پڑا۔

ہسپتال سے باپ کی لاش کو بائیک سے گھر لے گیا بیٹا
ہسپتال سے باپ کی لاش کو بائیک سے گھر لے گیا بیٹا

By

Published : Mar 24, 2022, 5:25 PM IST

اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں محکمہ صحت کی لاپرواہی Barabanki Health Department Negligence سے انسانیت کو شرم سار کرنے والا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔

یہ معاملہ بارہ بنکی کے صبیحہ تھانہ حلقہ کے رجواپور تھلوارا گاؤں کا ہے جہاں کے رہائشی دلت طبقے سے تعلق رکھنے والے شیو شنکر گوتم کی طبیعت کئی دنوں سے خراب تھی اس دوران ان کے بیٹوں نے علاج کے لیے انہیں سی ایچ سی حیدرگڑھ لے گئے جہاں ان کی تبیعت زیادہ بگڑ گئی اور سی ایچ سی میں ہی علاج کے دوران ان کی موت واقع ہوگئی۔

ویڈیو

واقعے کے بعد ان کے بیٹے نے اپنے والد کی لاش کو گھر لے جانے کے لئے سی ایچ سی Barabanki Community Health Center Negligence انتظامیہ حیدرگڑھ سے ایمبولنس کا مطالبہ کیا لیکن انہیں ایمبولنس مہیا نہیں کرائی گئی، جس کے بعد اہل خانہ کو اپنی غربت کی وجہ سے لاش کو بائیک پر ہی گھر لے جانا پڑا۔

مزید پڑھیں:

اس واقعہ کے بعد سے بارہ بنکی محکمہ صحت سوالوں کے گھیرے میں ہے، خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سے معاملے نے تول پکڑ لیا ہے، تاہم محکمہ صحت کے اعلی افسر سی ایم او رام جی ورما نے اس معاملے کی تحقیقات کے حکم دئے ہیں۔ اور یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details