ریاست اترپردیش میں 14 اگست سنہ 2020 کو بائک لیب پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر حکومت نے بنارس کو سوغات دیا تھا جس کا مرکزی وزیر مہندر ناتھ پانڈے و مرکزی و اسٹیٹ وزیر اشونی کمار چوبے نے ورچول افتتاح کیا تھا۔
بنارس: محکمہ صحت کی لاپرواہی، بائک لیب خستہ حالت میں - ای ٹی وی بھارت نے بنارس کے سی ایم او ڈاکٹر وی وی سنگھ سے بات کی
اترپردیش کے شہر بنارس میں چھ ماہ پہلے مرکزی وزرا کی جانب سے بائک لیب کا افتتاح کیا گیا تھا۔ لیکن اب یہ لیب محکمہ صحت کی لاپرواہی کی وجہ سے خستہ حالت میں ہے۔ اس بائک لیب سے 76 طرح کے خون کی جانچ کیا جا سکتا ہے۔
بنارس: محکمہ صحت کی لاپرواہی، بائک لیب خستہ حالت میں
اس بائک لیب سے 76 طرح کے خون کی جانچ کیا جا سکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ بائک لیب گاؤں گاؤں اور شہر کے متعدد علاقوں میں گھر گھر جاکر جانچ کی رپورٹ دیتا تھا۔ دعوی کیا گیا تھا کہ ٹیلی میڈیسن کی بھی سہولت موجود ہے۔
ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے تقریبا 6 ماہ بعد جب اس کا ریئلٹی چیک کیا تو معلوم ہوا کہ بائک لیب استعمال نہ ہونے کی وجہ سے خستہ حالت میں ہے۔