بھارتیہ جنتا جنتا پارٹی میں مسلسل دوسری سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی شمولیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اب اس فہرست میں نیرج شیکھر کا نام بھی شام ہوگیا ہے۔
نیرج شیکھر راجیہ سبھا امیدوار - سماجوادی پارٹی
سماجوادی پارٹی کے رہنما و سابق وزیراعظم چندر شیکھر کے بیٹے نیرج شیکھر کو آج بی جے پی نے اتر پردیش سے راجیہ سبھا کے ضمنی انتخابات میں اپنا امیدوار بنایا ہے۔

نیرج شیکھر راجیہ سبھا امیدوار
واضح رہے کہ چند روز قبل ہی سماجوادی پارٹی سے راجیہ سبھا رکن نیرج شیکھر نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی جس کا صلہ انہیں راجیہ سبھا امیدوار کے طور پر ملا۔
یہ ضمنی انتخاب 26 اگست کو ہوگا۔