شہر بنارس میں اس ٹریفک قانون کا کوئی اثر دکھائی نہیں دےر ہا ہے۔لوگ اب بھی بغیر ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے گاڑی چلارہے ہیں۔
انہیں قانون اور پولیس کا ذرا بھی خوف نہیں وہ پولیس کے سامنے سے بغیر ہیلمٹ کے گزرجاتے ہیں۔ لیکن پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی جاتی ہے۔
اس نئے قانون کے متعلق مسافروں سے بات چیت کی گئی تو انہوں نے کہا کہ اس قانون کا بنارس میں کوئی اثر نہیں ہے۔