ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے لیے ضلع کے مختلف علاقوں میں سوڈیم ہائپوکلورائد سالیوشن سے سینیٹائز کیا جا رہا ہے جو عالمی وباء کی شکل اختیار کرچکا ہے۔ غازی آباد کے کملا نہرو نگر میں واقع آٹھویں بٹالین این ڈی آر ایف نے آس پاس کے علاقوں کو سوڈیم ہائپوکلورائد سالیوشن سے صفائی کی۔
غازی آباد: این ڈی آر ایف نے ماسک تقسیم کیا - لاک ڈاؤن کی خبر
ملک میں ناٖفذ لاک ڈاؤن کے دوران این ڈی آر ایف کے ذریعے لوگوں کی مستقل مدد کی جا رہی ہے۔ کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے آٹھویں بٹالین این ڈی آر ایف نے پی ایم کیئر فنڈ میں 15 لاکھ روپے دیے ہیں۔
این ڈی آر ایف کی ٹیم نے صفائی کے ساتھ ماسک بھی تقسیم کی
این ڈی آر ایف کی ٹیم نے آر کے پورم، گووند وہار، کیشو کنج، کرپوری پورم اور گووند پورم علاقوں کو سینیٹائز کیا۔ اس دوران این ڈی آر ایف کی ٹیم نے سڑک کی صفائی کرنے والے ملازمین میں ماسک اور انرجی ڈرنکس بھی تقسیم کیے۔