اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھیم آرمی کے سربراہ کے خلاف کارروائی کا حکم - خواتین کمیشن کی چیئرپرسن ریکھا شرما

خواتین کمیشن کی چیئرپرسن ریکھا شرما نے جمعہ کے روز اتر پردیش کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ایچ سی اوستھی کے نام ایک مکتوب بھیجا۔

بھیم آرمی کے سربراہ کے خلاف کارروائی کا حکم
بھیم آرمی کے سربراہ کے خلاف کارروائی کا حکم

By

Published : Jun 19, 2020, 2:13 PM IST

قومی کمیشن برائے خواتین نے اتر پردیش پولیس سے دلت تنظیم بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد کے خلاف سوشل میڈیا پر خواتین پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر سخت کارروائی کرنے کاحکم دیا ہے۔

خواتین کمیشن کی چیئرپرسن ریکھا شرما نے جمعہ کے روز اتر پردیش کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ایچ سی اوستھی کے نام مکتوب میں کہا ہے کہ چندر شیکھر آزاد کے خلاف خواتین پر قابل اعتراض اور توہین آمیز تبصرے کرنے کے معاملہ میں متعلقہ دفعات کے تحت سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔ فوری ایکشن رپورٹ کمیشن کو ارسال کی جائے۔

خواتین کمیشن نے اس معاملہ کا ازخونوٹس لیا ہے اور کہا ہے کہ چندر شیکھر آزاد نے بھیم آرمی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر خواتین پر قابل اعتراض اور توہین آمیز ریمارکس دیئے ہیں جو سائبر کرائم سے متعلق قانونی دفعات کی صریح خلاف ورزی ہے۔

مسز شرما نے کہا ہے کہ خواتین کمیشن سائبر اسپیس کو خواتین کے لئے محفوظ بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ لہذا ایسے معاملات پر فوری کارروائی کی جانی چاہئے۔

اس خط کی ایک کاپی سپرنٹنڈنٹ پولیس ، سہارنپور کو بھی بھیجی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details