اردو

urdu

ETV Bharat / state

قتل کے مجرم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ - اتر پردیش میں کرائم

قومی کمیشن برائے خواتین نے کہا ہے کہ ' اتر پردیش میں ایک 60 سالہ خاتون کو گولی مار دی گئی ہے اور اس واردات کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ حکومت کو ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنی چاہئے۔'

این سی ڈبلیو: مجرم کے خلاف 'سخت قانونی کارروائی' کرنے کا مطالبہ
این سی ڈبلیو: مجرم کے خلاف 'سخت قانونی کارروائی' کرنے کا مطالبہ

By

Published : Apr 17, 2020, 3:40 PM IST

ریاست اترپردیش کے کاس گنج میں ایک 60 سالہ خاتون کو گولی مار کر ہلاک کرتے ہوئے دکھائے گئے ایک ویڈیو کا جائزہ لیتے ہوئے قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) نے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو خط لکھا ہے جس میں مجرم کے خلاف 'سخت قانونی کارروائی' کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

وائرل ہوئے ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اترپردیش کے کاس گنج میں ایک شخص نے 60 سالہ خاتون کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

قومی کمیشن برائے خواتین نے کہا ہے کہ ' اتر پردیش میں ایک 60 سالہ خاتون کو گولی مار دی گئی ہے اور اس واردات کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ حکومت کو ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنی چاہئے۔'

دراصل چھت سے فلمائے گئے اس ایک منٹ کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سڑک پر 60 سالہ خاتون کو ایک شخص دھمکی دے رہا ہے۔ خاتون جب اپنے گھر میں بھاگنے کی کوشش کرتی ہے تب یہ شخص اس خاتون کو پستول سے گولی مار دیتا ہے۔

ویڈیو ریکارڈ کرنے کے دوران کوئی بھی افراد اس خاتون کو بچانے کی کوشش نہیں کرتا ہے۔

فی الحال ملزم منو کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details