اس مسجد کی تعمیر سن 1749 میں حضرت سید شاہ جی بابا نے کرائی تھی، نو محلہ مسجد ایک وقت میں انقلابیوں کی آماجگاہ بن گئی تھیں۔ اور انگریزوں کے خلاف منصوبہ بندی، اجلاس یا دیگر انقلابی پروگرام جمعے کی نماز کے بعد مسجد کے صحن میں بنائے جاتے تھے۔
نو محلہ مسجد، جہاں آزادی کے متوالوں کی کہانیاں دفن ہیں
ریاست اترپردیش کے شہر بریلی کے نو محلہ علاقے کی نو محلہ مسجد جنگ آزادی کے متوالوں کی چشم دید گواہ ہے۔ تاریخ میں درج ہے کہ اس مسجد سے انگریزوں کے ظلم و ستم کے خلاف جنگ کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔
نو محلہ مسجد
سنہ 1857 میں ناکامی حاصل ہونے بعد انگریزوں نے نو محلہ علاقے کے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، درجنوں افراد شہید ہوئے۔ اس پر آشوب ماحول میں سید خاندان کی 70 سے 80 خواتین اپنی عصمت کی حفاظت کرتے ہوئے مسجد کے صحن میں واقع کوئیں میں کود کر جان دے دی، ان کی قبریں آج بھی نو محلہ مسجد کے احاطے میں موجود ہیں۔