علی گڑھ: الٰہ آباد میں پیدا ہوئے دھیان چند کا یوم پیدائش پورے بھارت میں 'اسپورٹس ڈے' کے طور منایا جاتا ہے۔ ہر سال 29 اگست کو ہاکی کے جادوگر کہے جانے والے عظیم کھلاڑی میجر دھیان چند کے یوم پیدائش کے روز منایا جاتا ہے۔ واضح رہے دھیان چند نے بھارت کو اولمپک کھیلوں میں گولڈ میڈل دلائے اور عالمی سطح پر ہندوستانی ہاکی کو شناخت دلائی تھی۔اے ایم یو ویمنس کالج اور عبداللہ ہال نے نیشنل سپورٹ ڈے کے موقعے پر ویمنس کالج میں بیڈمنٹن، ولی بال اور ٹیبل ٹینس (Badminton, Volleyball and Table Tennis) کا تین روزہ اوپن ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کروایا جس میں بڑی تعداد میں اے ایم یو سمیت علیگڑھ ڈسٹرکٹ کی طالبات نے حصہ لیا۔
والی بال میں کل دس ٹیموں نے حصہ لیا تھا جس میں علیگڑھ سٹیڈیم کی ٹیم نے ویمنس کالج کی ٹیم کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ٹیبل ٹینس میں کل 28 ٹیموں نے حصہ لیا تھا جس میں اے ایم یو ویمنس کالج کی ٹیم نے ڈی پی ایس کی ٹیم کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔بیڑمنٹم میں کل 36 ٹیموں نے حصہ لیا جس میں ویمنس کالج کی ٹیم نے عبداللہ ہال کی ٹیم کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ ان کے انعامات کل تقسیم کئے جائے گے۔
کھلاڑیوں نے بتایا ہمنے اسی ویمنس کالج میں تعلیم کے ساتھ کھیلنا سیکھا تھا اور آج کالج کی ٹیم میں ہیں طالبات کے کھیل کود کے لئے کالج انتظامیہ ہماری ہر ممکن کوشش کرتا ہے اور تعلیم کے ساتھا ساتھ کھیل کود بہت ضروری ہوتا ہے اس سے جسم اور دماغ تندرست رہتا ہے جس سے تعلیم حاصل کرنے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔