اردو

urdu

ETV Bharat / state

توگڑیا نے سی اے اے کی حمایت کی - مظفرنگر میں بجرنگ دل کے قومی صدر پروین توگڑیا کی آمد

مظفر نگر میں توگڑیا نے پاکستان میں واقع ننکانہ صاحب گردوارے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 'حکومت کو سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی سے سبق لینا چاہئے۔

'دو بچوں کے قانون کو جلد ہی نافذ کیا جائے'
'دو بچوں کے قانون کو جلد ہی نافذ کیا جائے'

By

Published : Jan 5, 2020, 7:13 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر میں بجرنگ دل کے قومی صدر پروین توگڑیا کی آمد پر کارکنان نے زوردار استقبال کیا۔

'دو بچوں کے قانون کو جلد ہی نافذ کیا جائے'

مظفر نگر میں پریس کانفرنس کے دوران بجرنگ دل کے قومی صدر پروین توگڑیا نے سی اے اے اور این آر سی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دو بچوں کے قانون کو جلد نافذ کیا جائے تاکہ ملک میں آبادی پر قابو پایا جاسکے۔'

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ 'جب حکومت پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش کے ہندوؤں کو شہریت دے رہی ہے تو کشمیر کے بے گھر کشمیری پنڈت کب واپس کشمیر میں آباد ہوں گے؟'

توگڑیا نے پاکستان میں واقع ننکانہ صاحب گردوارے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے پر کہا کہ 'حکومت کو سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی سے سبق لینا چاہئے ، جب ملک میں بحران پیدا ہوا تو انہوں نے براہ راست ملک کی فوج کو پاکستان کے خلاف لڑنے کا حکم دے دیا۔

اس پروگرام میں تنظیم کے عہدیداروں سمیت سیکڑوں کارکنان موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details