مظفر نگر میں گذشتہ لوک عدالت سے بڑے پیمانہ پر عوام نے استفادہ حاصل کیا تھا جبکہ اس دوران ایک لاکھ 14 ہزار مقدمات کو نمٹایا گیا تھا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج نے بتایا کہ آئندہ لوک عدالت میں کئی محکموں سے متعلق معاملات کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی خاص طور پر بنک سے متعلق معاملات، سڑک حادثات میں معاوضہ اور چھوٹے مجرمانہ معالات جو برسوں سے چل رہے ہیں کو لوک عدالت میں فوری طور پر نمٹانے کی کوشش کی جائے گی۔
مظفر نگر میں 14 مئی کو قومی لوک عدالت منعقد کی جائے گی یہ بھی پڑھیں:
Road Accident In Aligarh: علیگڑھ میں ٹرک حادثہ متاثرین کو معاوضہ دینے کا مطالبہ
انہوں نے بتایا کہ ڈائیورز اپنے ای چالان سے متعلق زیرالتوا معاملات کو بھی قومی لوک عدالت میں نمٹاسکتے ہیں۔ ضلع مظفر نگر کے تمام بینکوں کے منیجرز کو قومی لوک عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج نے عوام سے 14 مئی 2022 کو قومی لوک عدالت سے بھر پور استفادہ کرنے کی اپیل کی۔