اردو

urdu

ETV Bharat / state

بریلی: بچے کی پٹائی پر ڈی ایم اور ایس ایس پی سے جواب طلب - چائلڈ رائٹس پروٹیکشن برائے قومی کمیشن

اترپردیش کے ضلع بریلی میں واقع سِندھو نگر علاقہ میں ایک معصوم بچے کو پیٹنے کا معاملہ سرگرم ہوتا جا رہا ہے۔ یہاں پولیس اہلکاروں نے ایک معصوم بچّے کو لاک ڈاؤن کے دوران پھل فروخت کرتے وقت جم کر پیٹ دیا تھا۔ اُس کے ہاتھ میں فریکچر ہوگیا ہے۔

national commission for protection of child rights set up inquiry beaten by up police in bareilly
بچے کی پٹائی پر ڈی ایم اور ایس ایس پی سے جواب طلب

By

Published : May 21, 2020, 11:00 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں واقع سِندھو نگر کالونی کے گیٹ پر پھل کا ٹھیلا لگانے والے ایک 12 سالہ نابالغ بچے کو پولیس اہلکاروں نے پیٹ دیا تھا۔ چائلڈ رائٹس پروٹیکشن برائے قومی کمیشن (این سی پی سی آر) نے سوشل میڈیا پر پوسٹوں کا ازخود نوٹس لیا ہے۔ این سی پی سی آر نے معاملہ درج کرکے ڈی ایم اور ایس ایس پی سے جوابات طلب کیا ہے۔ ڈی ایم نے ایس ایس پی کو جواب این سی پی سی آر میں داخل کروانے کی ذمہ داری دی ہے۔

بچے کی پٹائی پر ڈی ایم اور ایس ایس پی سے جواب طلب



گذشتہ 16 مئی کو لاک ڈاؤن کے دوران سِندھو نگر کالونی کے گیٹ پر پھل کا ٹھیلا لگانے والے معصوم بچّے کی پٹائی کا ویڈیو وائرل ہو گیا تھا۔ ہرش نامی اس نابالغ بچّے کو جو اس وقت اس کے والد وہاں موجود نہیں تھے۔

بچے کی پٹائی پر ڈی ایم اور ایس ایس پی سے جواب طلب

سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے معصوم کی پٹائی کا ویڈیو ٹوئٹ کرکے یوگی حکومت پر طنز کیا تھا۔ مزید کئی دیگر لوگوں نے بھی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔

این سی پی سی آر نے معاملے میں سنجیدگی دکھاتے ہوئے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ویڈیو کی بنیاد پر معاملہ درج کر لیا۔ این سی پی سی آر نے ڈی ایم اور ایس ایس پی کو چائلڈ ویلفیئر کمیٹی 'سی ڈبلیو سی' کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ این سی پی سی آر نے سی ڈبلیو سی کے سامنے درج ہونے والے بیان کی کاپی کے ساتھ ساتھ جانچ رپورٹ تین دن میں پیش کرنے کا مزید حکم دیا ہے۔ اس معاملے کے سرگرم ہونے کے بعد ایس ایس پی نے پورے معاملے کی جانچ سی او سٹی تھرڈ کے سپرد کر دی ہے۔

بچے کی پٹائی پر ڈی ایم اور ایس ایس پی سے جواب طلب



سی ڈبلیو سی مجسٹریٹ ڈاکٹر ڈی این شرما نے بتایا ہے کہ پولیس بچّے کو چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے سامنے پیش کرے گی۔ بچّے کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔ این سی پی سی آر نے بچّے کے بیان کی کاپی طلب کی ہے۔ کیس کی سماعت جے جے ایکٹ کی دفعات کے مطابق کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details