اردو

urdu

ETV Bharat / state

کسان تحریک کو لے کر 'بھانو' کے قومی و ریاستی صدور آمنے سامنے - سنگھو سرحد

کسان یوگیش پرتاپ کا کہنا ہے کہ وہ سرحد پر ہی بیٹھ کر بھوک ہڑتال کریں گے اور ان کی ہڑتال زرعی قوانین کی واپسی تک جاری رہے گی۔

National and state presidents of Bhanu face to face over the peasant movement
کسان تحریک کو لے کر 'بھانو' کے قومی و ریاستی صدور آمنے سامنے

By

Published : Dec 13, 2020, 10:56 PM IST

چلہ سرحد کھلنے کے فیصلے سے یقیناً عام لوگوں کو فائدہ ہوا ہے لیکن اس کے فوری بعد بھارتیہ کسان یونین کے ریاستی صدر یوگیش پرتاپ بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے۔

کسان تحریک کو لے کر 'بھانو' کے قومی و ریاستی صدور آمنے سامنے

اس طرح قومی صدر اور ریاستی صدر آمنے سامنے آگئے۔ کیونکہ بھانو پرتاپ سنگھ نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا وہیں یوگیش پرتاپ دھرنے پر بیٹھ گئے۔

یوگیش پرتاپ کا کہنا ہے کہ وہ سرحد پر ہی بیٹھ کر بھوک ہڑتال کریں گے اور ان کی ہڑتال زرعی قوانین کی واپسی تک جاری رہے گی۔

زرعی قوانین کے خلاف احتجاج اور تحریک کا یہ 18واں دن ہے۔ شدید سردی اور کہرے کے درمیان ان دنوں دہلی کی تمام سرحدوں پر کسان دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کے بعد بھارتیہ کسان یونین کے صدر بھانو پرتاپ سنگھ کے اعلان پر نوئیڈا دہلی لنک روڈ پر بیٹھے کسانوں نے دھرنا ختم کر دیا، لیکن ریاستی صدر یوگیش پرتاپ دھرنے کے حق میں ہیں اور وہ قومی صدر کے خلاف جا کر بطور احتجاج اپنے ساتھیوں کے ساتھ بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے۔

سنگھو سرحد پر بیٹھے کسانوں نے پریس کانفرنس میں اعلان بھی کیا کہ احتجاج اور تحریک میں بھانو شامل نہیں ہیں لیکن بھارتیہ کسان یونین اترپردیش کے صدر یوگیش پرتاپ اپنے صدر کے موقف کے خلاف بدستور دھرنے پر بیٹھے ہیں۔

اس طرح راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کے بعد بھارتیہ کسان یونین کے صدر بھانو پرتاپ سنگھ اور ریاستی صدر یوگیش پرتاپ کے نظریاتی موقف میں واضح تبدیلی اور اختلاف نمایاں نظر آرہا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details