نسیم الدین صدیقی کا کانگریس میں بڑھ رہا یہ قد اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ہے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے نسیم الدین کو اترپردیش کانگریس کمیٹی نے یہ عہدہ دیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی ستیش اجمانی کو اترپردیش کانگریس کمیٹی میں خزانچی بنایا گیا ہے۔
ریاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ کانگریس نے بی ایس پی سپریمو مایاوتی کے کبھی دایاں ہاتھ رہے نسیم الدین صدیقی کو اہم عہدہ دے کر اگلے سال ہونے والے اترپردیش کے اسمبلی انتخابات سے پہلے ماسٹر اسٹروک کھیلا ہے۔