دارالحکومت دہلی میں حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے لئے کئے گئے کام، اور گوتم بودھ نگر میں آپ کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت کے باعث، سماج وادی پارٹی لوہیا واہنی نوئیڈا سٹی کے سبکدوش سیکرٹری نسیم خان نے عام آدمی پارٹی کی رکنیت اختیار کر لی۔
نسیم خان عام آدمی پارٹی میں شامل - نوئیڈا سٹی کے سبکدوش سیکرٹری نسیم خان
دارالحکومت دہلی میں انتخابات جیسے ہی قریب آتے جارہے ہیں ویسے ہی سیاسی رہنماؤں کا پارٹی بدلنے کا سلسلہ جاری ہے۔
نسیم خان عام آدمی پارٹی میں شامل
وہیں ضلع جنرل سکریٹری اور پارٹی کے ترجمان سنجیو نگم نے بتایا کہ گوتم بودھ نگر ضلع میں سماج وادی پارٹی، بہوجن سماج وادی پارٹی ، کانگریس پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے بہت سارے رہنما ضلع صدر بھوپندر جادون سے رابطے میں ہیں۔
جو جلد ہی عام آدمی پارٹی میں اپنی شمولیت اختیار کر سکتے ہیں