علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا قیام سنہ 1920 میں عمل میں آیا تھا، جس کے صد سالہ جشن کے موقع پر اے ایم یو انتظامیہ نے علیگ برادری کو ایک خاص تحفے کے طور پر موجودہ باب سید کی طرز پر ایک عظیم اور خوبصورت دروازے کی تعمیر پرانی چنگی گیٹ کے قریب کروائی ہے جس کا نام سینٹینری گیٹ رکھا گیا ہے، جس پر صرف انگریزی زبان میں نام لکھا گیا ہے۔
سینٹینری گیٹ پر اردو زبان میں نام نہیں ہونے کی خبر اے ٹی وی بھارت نے بڑے اہتمام سے شائع کی تھی، جس کو یونیورسٹی طلباء و طالبات کے ساتھ تدریسی و غیر تدریسی عملے اور یونیورسٹی کے اولڈ بوائز نے پسند کیا اور سراہا جس کے بعد اب یونیورسٹی انتظامیہ نے یہ طے کیا ہے کہ سینٹینری گیٹ پر اردو زبان میں بھی نام لکھا جائے گا۔