گورکھپور: گورکھپور میں چیف ڈیولپمنٹ آفیسر کی رہائش گاہ کے مین گیٹ پر ایک معمر شخص نماز پڑھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس دوران وہاں موجود گارڈ نے انہیں روکنے کی بھی کوشش کی، اسی وقت وہاں موجود ایک شخص نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔
وہیں اس معاملے میں سی ڈی او سنجے مانی نے کہا کہ انہیں اس معاملے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جمعہ کے شام 5 بجے نماز ادا کی گئی تھی، گارڈ نے انہیں روکنے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے، سی ڈی او کا کہنا ہے کہ رات 8 بجے انہیں یہ ویڈیو ملی، انہوں نے ایس پی سٹی کرشنا کمار بشنوئی کو اس معاملے کی تحقیقات کرکے کاروائی کرنے کو کہا ہے۔