اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ: سورج گہن کے موقع پر نماز كسوف ادا کی گئی - اترپردیش نیوز

صدی کے سب سے بڑے سورج گہن کا نظارہ آج ملک کے مختلف حصوں میں نظر آیا، سائنس کی نظر میں چاند اور سورج گہن جہاں محض فلکیاتی واقعات ہیں۔ وہیں مختلف مذہبی عقائد کی بنیاد پر ان واقعات کو اچھے اور برے اثرات سے تعبیر کیا جاتا ہے۔

نماز كسوف
نماز كسوف

By

Published : Jun 21, 2020, 8:47 PM IST

آج پیش آئے مکمل سورج گہن کے موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں ہندو اور مسلم مذہبی عقائد کی بنیاد پر لوگوں نے پوجا اور نماز کا اہتمام کیا۔

دیکھیں ویڈیو

میرٹھ میں بھی جمیعت علماء ہند کے مقامی زمہ داران نے مسجد میں نماز کسوف ادا کی اور سورج گہن کے مضر اثرات سے حفاظت کے لئے دعائیں کی۔

خاص طور سے ملک میں كورونا وبا سے حفاظت کی بھی دعا کی گئی۔

سورج گہن

ملک میں كورونا وائرس کے انفیکشن کا ڈر پہلے ہی عوام کے بیچ خوف کا سبب بنا ہوا ہے۔ ایسے میں اب سورج گہن کا ہونا بھی ڈر اور خوف کا باعث بن گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details