اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hardoi Road Accident ہردوئی سڑک حادثے میں نگرپالیکا چئیر مین کی موت - ہردوئی سڑک حادثے میں نگرپالیکا چئیر مین کی موت

ہردوئی کے کٹرا بلہو ہائی وے پر تیز رفتار کنٹینر اور سفاری کے درمیان آمنے سامنے سے ہوئی ٹکر میں نگرپالیکا چیئرمین کی موت ہوگئی۔Nagarpalika Chairman dies in Road Accident

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 18, 2022, 7:48 PM IST

ہردوئی: اترپردیش کے ضلع ہردوئی کے کٹرا بلہو ہائی وے پر تیز رفتار کنٹینر اور سفاری کے درمیان آمنے سامنے سے ہوئی ٹکر میں نگرپالیکا چیئرمین کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ملاواں کوتوالی علاقے کے کٹرا بلہو ہائی وے پر گورہ چوراہے کے نزدیک بے قابو کنٹینر سے سفاری کار میں ٹکر کے بعد کار کے پرخچے اڑ گئے۔ جہاں نگر پالیکا کے چیئرمین انکت جیسوال کی دردناک موت ہوگئی۔Nagarpalika Chairman dies in Road Accident

انکت جیسوال کے بھائی وشال جیسوال کے مطابق ان کے بڑے بھائی انکت بانگر مئو کی طرف جارہے تھے۔ اسی دوران کٹر بلہور ہائی وے پر بے قابو کنٹینر نے کار کو ٹکر ماردی۔ سڑک حادثے میں ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ پولیس نے کنٹینر کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کار خود انکت ہی چلارہے تھے اور وہ اکیلے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details