اردو

urdu

ETV Bharat / state

ندوہ میں چراغاں پر سخت ردعمل

وزیراعظم نریندر مودی کے اپیل کے بعد لکھنؤ کے عیش باغ عید گاہ میں مولانا خالد رشید فرنگی نے لائٹ بند کرموبائل فلیش جلایا، اتنا ہی نہیں شہر کے عالم اسلام کی عظیم علمی درسگاہ دارالعلوم ندوة العلماء میں بھی کچھ لوگوں نے گیٹ کے باہر موم بتیاں اور موبائل فلیش جلا کر وزیراعظم کے اپیل کا خیرمقدم کیا۔

By

Published : Apr 6, 2020, 4:45 PM IST

ندوہ میں چراغاں پر سخت ردعمل
ندوہ میں چراغاں پر سخت ردعمل

اترپردیش کی دارالحکومت لکھنؤ میں واقع عالم اسلام کی عظیم علمی درسگاہ دارالعلوم ندوة العلماء میں موم بتیاں جلانے کے بعد مہتمم مولانا رابع حسن ندوی جو فی الحال رائے بریلی میں موجود ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے سخت رد عمل کرتے ہوئے اس عمل کو ناقابلِ یقین بتایا۔ انہوں نے جو واقعہ پیش آیا اس کی وضاحت کرتے ہوئے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ندوہ میں جو کچھ ہوا مجھے اپنے قیام گاہ رائےبریلی میں اچانک پتہ چلا، جس کا مجھے سخت صدمہ پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ یہ عمل عقیدہ توحید کے منافی ہے، جس کی اجازت کسی بھی طرح نہیں دی جاسکتی۔ اللہ تعالی اپنے فضل کل کا معاملہ فرمائے۔

اب دیکھنا ہوگا کہ ندوۃالعلماءکے مہتمم مولانا رابع حسنی ندوی کے بیان کے بعد کیا رد عمل آتا ہے؟ کیونکہ ایک طرف مسلم دانشوران اس عمل کا خیرمقدم کیا، وہیں ندوۃالعلماء نے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details