جونپور:ریاست اترہردیش میں چار مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی مہم کا آج آخری دن ہے۔تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے انتخابی مہم کے آخری دن میں ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف راغب کرنے کے لئے طاقتیں جھونک دی۔امیدوار گھر گھر جا کر ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں۔ اسی درمیان وارڈ نمبر 17 سے کانگریس کے امیدوار شانہواز منظور بھی تشہیری مہم کے آخری دن میں ایڑی چوٹی کا زور لگائے۔
کانگریس اقلیتی سیل کے سابق قومی صدر و رکن اسمبلی ندیم جاوید نے وارڈ نمبر 17 سے کانگریس کے امیدوار شانہواز منظور کی حمایت میں تشہیری مہم چلائی۔انہوں نے کہاکہ اترپردیش میں کانگریس ہی واحد پارٹی ہے جسے تمام لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔اسی حمایت کی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے۔ ندیم جاوید نے وارڈ نمبر 17 محلہ روزہ ارزن سے کانگریس پارٹی کے امیدوار شاہنواز منظور کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ کانگریس پارٹی کے حق میں پورے ریاست میں ماحول ہے کیونکہ گزشتہ چند برسوں سے بی جے پی کے خلاف اگر کوئی آواز بلند ہوئی ہے تو کانگریس پارٹی کی ہی آواز ہے۔