ریاست اترپردیش کے شہر بنارس میں واقع دالمنڈی مایہ ناز انجمنوں کی جانب سے پیغبر اسلام ﷺ کے یوم پیدائش (بارہ ربیع الاول) کے موقع پر ہدیۂ نعت پیش کیا جاتا ہے جس کے بعد نمایاں مقام حاصل کرنے والی انجمن کو انعام سے بھی نوازا جاتا ہے اور اس کے علاوہ سبھی انجمنوں کو اعزازیہ انعامات بھی پیش کرتے ہیں۔
بنارس: عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر ہدیہ نعت پیش کیا گیا وہیں دلچسپ بات یہ ہے کہ بارہویں کی شب میں سیکڑوں انجمنیں دالمنڈی کے مختلف اسٹیج پر ہدیہ نعت پیش کرتی ہیں، جن میں بیشتر انجمنیں ذاتی تخلیق سے نعتیہ شاعری پیش کرتی ہیں۔
بنارس: عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر ہدیہ نعت پیش کیا گیا ان انجمنوں میں بوڑھے، بچے، نوجوان سبھی شامل ہوتے ہیں اور نعتیہ کلام کے ذریعے بارگاہ رسالت میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
بنارس: عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر ہدیہ نعت پیش کیا گیا بنارس: عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر ہدیہ نعت پیش کیا گیا رواں برس کورونا وائرس وباء کی وجہ سے کم تعداد میں انجمنوں نے شرکت کی اس کے باوجود نماز فجر تک نعت خوانی کا سلسلہ جاری رہا اور عوام لطف اندوز ہوتے رہے۔
بنارس: عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر ہدیہ نعت پیش کیا گیا وہیں ای ٹی وی بھارت اپنے ناظرین کے لیے بنارس کی دالمنڈی کی مشہور انجمنوں کا نعتیہ کلام پش کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جشن میلادالنبی ﷺ کا جوش و خروش کے ساتھ گھروں میں ہی اہتمام