اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ میں ہائی کورٹ بنچ بنایا جائے گا :کانگریسی رہنما - hapur

ریاست اتر پردیش کے میرٹھ ہاپوڑ پارلیمانی نشست پر سیاسی جماعتوں کے مابین رسہ کشی جاری ہے لیکن میرٹھ میں جہاں گزشتہ 40 برسوں سے ہائی کورٹ بنچ کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں وہیں اب کانگریس کے ترجمان اندر موہن سنگھ نے ہائی کورٹ بنچ کے قیام کا اعلان کیا ہے

میرٹھ میں ہائی کورٹ بنچ بنایا جائے گا :کانگریسی رہنما

By

Published : Mar 29, 2019, 11:50 PM IST

انہوں نے میرٹھ میں مودی کی گذشتہ روز ہونے والی ریلی پر کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں بھیڑ جمع کرنے کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے اور مودی کی ریلی پوری طریقے سے ناکام ثابت ہوئی۔

اندر موہن نے کہا کہ میرٹھ کے وکیلوں نے مودی کی ریلی کی مخالفت کی ہے۔ میرٹھ میں ہائی کورٹ بنچ کے قیام کے لئے مسلسل 40 برس سے جدوجہد جاری ہے لیکن ابھی تک ہائی کورٹ بنچ کے کا قیام نہیں ہوا ہے لیکن اس پر پرینکا گاندھی نے صاف طور پر اعلان کیا ہے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو ہائی کورٹ بنچ کا قیام کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مودی نے میرٹھ سے انتخابی ریلی کا آغاز کیا جبکہ کانگریس 2 اپریل کو ریلی کرنے والی ہے وہیں ایس پی، بی ایس پی اور آر ایل ڈی اتحاد 8 اپریل کو ریلی کرے گی۔

میرٹھ میں ہائی کورٹ بنچ بنایا جائے گا :کانگریسی رہنما

ABOUT THE AUTHOR

...view details