اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر میں پٹاخے کے فیکٹری میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک - اترپدیش کے ضلع مظفر نگر

مظفر نگر میں ہفتہ کی دوپہر پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت جبکہ ایک شخص شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ زخمی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

مظفرنگر میں پٹاخے کے فیکٹری میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک
مظفرنگر میں پٹاخے کے فیکٹری میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک

By

Published : Nov 6, 2021, 10:50 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں ہفتہ کی دوپہر پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے میں دو افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج ایک کی موت ہوگئی جبکہ دوسرے شخص کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

دراصل یہ معاملہ مظفر نگر کے بڑھانہ کوتوالی علاقے کا ہے، جہاں مظفر نگر بڈوت روڈ پر واقع شاہ ڈبر اور عمر پور کے قریب پٹاخے کی ایک فیکٹری میں ہفتہ کی دوپہر اس وقت دھماکہ ہوا جب پٹاخہ فیکٹری کے گیٹ پر ایک کاریگر ویلڈنگ کر رہا تھا۔

مظفرنگر میں پٹاخے کے فیکٹری میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک

معلومات کے مطابق دیوالی کے موقع پر شان نام کے شخص نے پٹاخوں کی فیکٹری لگائی تھی جس میں پٹاخوں کی فروخت کے بعد کمرے میں خام مال بھرا تھا۔ اسی کمرے کا شٹر ٹوٹنے کی وجہ سے فیکٹری کا مالک کمرے کا شٹر ٹھیک کرا رہا تھا جیسے ہی پٹاخہ فیکٹری کے شٹر پر ویلڈنگ شروع کی گئی تو کمرے میں بارود کی موجودگی کی وجہ سے بارود میں زور دار دھماکہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھرمیں چوبیس گھنٹوں کے دوران 25.54 لاکھ سے زائد لوگوں کی ٹیکہ کاری

دھماکے میں فیکٹری مالک کا بیٹا اعظم اور ویلڈر شمشاد شدید زخمی ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا جس میں سے فیکٹری مالک کا بیٹا اعظم دوران علاج دم توڑ دیا تو وہیں ویلڈر شمشاد کا علاج جاری ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details