مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے محلہ مکی نگر کھلا پار کے رہائشی درجن سے زائد خواتین نے ضلع کلکٹر آفس پہنچ کر موبائل ٹاور لگانے کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ سے فریاد کی اور ایک میمورنڈم ضلع انتظامیہ کو پیش کرتے ہوئے موبائل ٹاور کو لگانے سے روکنے کا مطالبہ کیا۔ دراصل سارا معاملہ مظفرنگر کے محلہ کھلا پار کے مکی نگر کا ہے۔ اس محلے کی گلی نمبر ایک کے ایک خالی پلاٹ پر موبائل ٹاور لگانے کا کام چل رہا ہے۔ اس موبائل ٹاور کے خلاف وہاں کے مقامی لوگوں نے کلکٹریٹ میں آکر مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جس کے خالی پلاٹ میں یہ موبائل ٹاور لگایا جارہا ہے وہ ایک دبنگ قسم کا شخص ہے۔ ہمارے کئی مرتبہ منع کرنے کے بعد بھی وہ نہیں مانا اور موبائل ٹاور کی تعمیر کا کام بدستور جاری رکھے ہوئے ہے۔
Mobile Towers in Muzaffarnagar مظفر نگر میں موبائل ٹاور لگانے کے خلاف خواتین کی ضلع مجسٹریٹ سے کی اپیل - etv bharat urdu khabar
مظفر نگر میں موبائل ٹاور لگانے کے خلاف خواتین نے ضلع مجسٹریٹ سے اپیل کرتے ہوئے میمورنڈم پیش کیا اور ٹاور نہ لگانے کی اپیل کی۔
یہ بھی پڑھیں:
مظاہرین نے کہا کہ محلے میں اگر ٹاور لگا تو اس ٹاور سے نکلنے والی الٹرا وائلیٹ زون سے محلے کے بزرگوں اور بچوں کی جان کا نقصان ہونے کا پورا خدشہ ہے۔ محلے میں زیادہ تر رہنے والے ہارٹ پیشنٹ، کڈنی پیشنٹ اور دماغی بیماریوں کے مریض ہیں۔ اس ٹاور کے لگنے سے کافی نقصان ہوگا جہاں پر یہ ٹاور لگ رہا ہے وہاں پر ایک پرائمری اسکول اور ہسپتال بھی ہے۔ اس لیے ان سبھی باتوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے یہ ٹاور وہاں پر نہیں لگنا چاہیے ہم ضلع مجسٹریٹ سے گہار لگاتے ہیں کہ ہماری بات پر غور کیا جائے اور اس موبائل ٹاور کو لگنے سے روکا جائے۔