ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں آج سردار ولبھ بھائی پٹیل کا 145 واں یوم پیدائش منایا گیا۔ اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے نے ضلع پنچایت آڈیٹوریم ہال میں کلکٹریٹ کے تمام افسران اور ملازمین کو قومی یوم اتحاد کا حلف دلایا۔
مظفرنگر: سردار پٹیل کے یوم پیدائش پر مختلف تقاریب کا انعقاد مظفرنگر کے مہاویر چوک پر واقع راجکیہ انٹر کالج میں بھی ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں اسکولوں کے طلبا و طالبات نے کوئز اور مضمون نویسی مقابلہ میں حصہ لیا۔ کوئز مقابلے میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کی زندگی سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔
ولبھ بھائی پٹیل کی پیدائش 31 اکتوبر 1875 میں گجرات کے ناڈیاڈ کے پاٹی دار پریوار میں ہوئی تھی۔ انھوں نے 22 سال کی عمر میں میٹرک پاس کی اور 36 سال کی عمر میں انگلینڈ سے بیرسٹر کی سند حاصل کی اور احمدآباد میں وکالت کی۔
مظفرنگر: سردار پٹیل کے یوم پیدائش پر مختلف تقاریب کا انعقاد سردار پٹیل ملک کے پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ بھی رہے۔ 15 دسمبر 1950 میں ان کا انتقال ہوا۔ انہیں 1991 میں (بعد مرگ) بھارت رتن سے بھی نوازا گیا۔