ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے پرکازی علاقہ کے کمہدا پل کے پاس رشی کیش سے دہلی جا رہی الٹو کار آج صبح بے قابو ہوکر گنگ نہر میں جا گری۔
مظفرنگر: بے قابو کار گنگ نہر میں غرقاب، ایک کی موت کمہدا پل کے قریب اس وقت وہاں سے گزر رہے لوگوں نے شور مچایا، تبھی راحت بچاؤ کا کام شروع ہوگیا، لیکن تب تک ایک خاتون کی سانسیں ٹوٹ چکی تھیں۔ وہیں دوسری خاتون بیہوش پڑی تھیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ حادثے کے دوران الٹو کار میں 4 افراد سوار تھے۔ حادثے میں 1 عورت فوت، 2 لاپتہ اور 1 کی حالت تشویشناک ہے۔
گنگ نہر میں لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اطلاع پر پہنچنے والی پولیس اور مقامی افراد گنگ نہر میں بچاؤ میں مصروف ہیں۔
یہ واقعہ مظفر نگر کے تھانہ پرکازی پولیس اسٹیشن میں کمہدا گنگا پل کے قریب پیش آیا۔ اس واقعے کو دیکھنے کے لیے یہاں دیہاتی بھی بڑی تعداد میں جمع ہوگئے ۔ بتایا جارہا ہے کہ کار کی رفتار بہت تیز تھی اور ڈرائیور نے کار پر کنٹرول کھو دیا تھا۔ پولیس تھانہ انچارج کے مطابق کار میں کتنے افراد سوار تھے، صحیح معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ فی الحال نہر میں سرچ مہم چلائی جا رہی ہے۔