اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر: دو لٹیرے گرفتار - باقی دو بدمعاشوں پر بھی انعام کا اعلان

کوکرا سبزی منڈی کے قریب گاندھی نگر سے دو شاطر لٹیروں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔

مظفر نگر: دو لٹیرے گرفتار
مظفر نگر: دو لٹیرے گرفتار

By

Published : Mar 16, 2020, 8:05 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے پولیس لائن آڈیٹوریم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس پی سٹی ستیہ پال انل نے کہا کہ '9 مارچ کو نیو منڈی پولیس اسٹیشن کے علاقے میں ایک دکان پر لوٹ مار کی گئی تھی اس سلسلے میں ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے چار ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔'

ان ٹیموں کی سخت محنت سے 137 سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد لٹیروں کے راستہ کا نقشہ تیار کیا گیا اور ان کی مدد اور معلومات کی بنیاد پر دو شاطر لٹیروں کو گرفتار کیا گیا۔

مظفر نگر: دو لٹیرے گرفتار

لٹیروں کی شناخت آشیش بلیان ولد نریش بلیان اور انوج ولد راجندر سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔

ان کے پاس سے ایک پستول، ایک طمنچہ، زندہ کارتوس اور ایک لاکھ 30 ہزار روپے اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

ان کے ذریعے 13 جنوری کو تھانہ منصور پور کے علاقے میں ریلائنس پٹرول پمپ پر لوٹ اور 6 فروری کو بھوپا پٹرول پمپ پر لوٹ اور 9 مارچ کو تھانہ نئی منڈی کے علاقے کوکرا منڈی کمپلیکس میں مرچنٹ پروین بنسل کی دکان پر لوٹ کی گئی تھی۔ ان سبھی واردات میں یہ دونوں ملوث تھے۔

ان تمام واقعات میں 8 افراد ملوث تھے ، جن میں سے اب تک 6 افراد گرفتار ہوئے ہیں اور دو فرار ہیں۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس نے باقی دو بدمعاشوں پر بھی انعام کا اعلان کیا ہے۔

دوران تفتیش لٹیرے نے بتایا کہ ان پر بہت سارا قرضہ تھا ، اسے لوٹا نہیں سکا، قرض چکانے کے لیے وہ چوری کرنے لگا۔

ان کے پورے گینگ میں 8 افراد ہیں ، کچھ میرٹھ سے اور کچھ مظفر نگر سے ہیں۔ اس کام کے لیے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس میرٹھ زون نے نیو منڈی پولیس اور ایس او جی کی ٹیم کو 50 ہزار روپے کی مراعات دینے کا اعلان کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details