اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر: کورونا وبا سے پریشان تاجروں کی وزیراعظم سے مدد کی اپیل - مظفر نگر

اترپردیش کے شہر مظفرنگر میں کورونا وبا سے پریشان تاجروں نے وزیراعظم نریندر مودی کے نام میمورنڈم بھیج کر موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مدد کی گزارش کی ہے۔

تاجروں کی وزیراعظم سے مدد کی اپیل
تاجروں کی وزیراعظم سے مدد کی اپیل

By

Published : Apr 13, 2021, 5:53 PM IST

ضلع مظفر نگر کلکٹریٹ احاطے میں درجنوں تاجروں نے کورونا وبا کی وجہ سے درپیش مشکلات سے وزیراعظم کو باور کرانے کے لیے ضلع انتظامیہ کے ذریعے وزیراعظم کو میمورنڈم بھیجا ہے۔

تاجروں کی وزیراعظم سے مدد کی اپیل

تاجروں کا کہنا ہے کہ مارچ 2020 سے کورونا کی وبا پھیلی ہوئی ہے جس کی وجہ سے کاروبار پر کافی بُرا اثر پڑا ہے۔ انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس لیے حکومت جلد سے جلد اس مشکل کا حل تلاش کرے تاکہ ان کا کاروبار دوبارہ پٹری پر لوٹ سکے۔

تاجروں نے کہا کہ اس وبا سے تجارت اس قدر کم ہو گئی ہے کہ وہ بینکوں کے قرضوں کی ادائیگی کرنے سے بھی قاصر ہیں جبکہ اسٹاف کی تنخواہ بھی نہیں دے پارہے ہیں۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس جانب توجہ دی جائے تاکہ ان کا کاروبار پھر سے چل سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details