اردو

urdu

ETV Bharat / state

Road Accident in Muzaffarnagar مظفّر نگر سڑک حادثے میں ایک خاتون سمیت تین افراد کی موت - مظفر نگر ضلع کے کھتولی علاقے میں واقع گنگا پٹری

مظفر نگر ضلع کے کھتولی علاقے میں واقع گنگا پٹری پر ہوئے ایک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین لوگوں کی موت کی ہوگئی۔ مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ سڑک حادثے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

مظفّر نگر سڑک حادثہ میں خاتون سمیت تین افراد کی موت
مظفّر نگر سڑک حادثہ میں خاتون سمیت تین افراد کی موت

By

Published : Apr 24, 2023, 4:54 PM IST

مظفّر نگر سڑک حادثہ میں خاتون سمیت تین افراد کی موت

مظفّر نگر: ریاست اترپردیش کے مظفر نگر ضلع کے کھتولی علاقے میں واقع گنگا پٹری میں اس وقت ماتم چھا گیا جب سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین لوگوں کی موت ہو گئی جس میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ تینوں افراد ایک موٹر سائیکل پر سواع ہو کر اپنے رشتہ دار سے ملنے کے لیے جا رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق بائک سوار استخار حسین، اس کی بیوی ملکہ اور اس کے بھائی نواب حیدر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنے راشتہ دار سے ملنے کے لئے جا رہے تھے تبھی ایک سوئفٹ کار نے انہیں ٹکر مار دی۔ بائیک سوار اپنے گاؤں پال سے کھتولی کی طرف آ رہے تھے۔ سڑھ حادثے کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت تھوڑی دیر کے لئے رک گئی۔

استخار اور اس کے بھائی نواب حیدر کی موقعے پر ہی موت ہو گئی جب کہ استخار کی اہلیہ ملیکہ ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گئیں۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام لوگ ایک ہی خاندان کے ہیں۔ مرنے والوں کی شناخت استخار حسین، اس کی بیوی ملکہ اور اس کا بھائی نواب حیدر کے طور پر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Road Accident In Pratapgarh پرتاپ گڑھ میں موٹر سائیکلوں کی ٹکر میں دو کی موت

ذرائع کے مطابق اس واقعے میں کار میں سوار دو افراد بھی شدید زخمی بتائے جاتے ہیں جن کا ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے کر مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details